اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عدالت نے سیاسی اور ثقافتی سرگرمیوں میں مشغول بحرینی خاتون "زینب خواجہ" کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے ۔ میدان لولو میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں شرکت اس خاتون کا جرم بتایا جاتا ہے اس پر بحرینی شیعوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بحرین کے قانون کے مطابق زینب خواجہ نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کی وجہ سے اسے قید کیا جائے۔ بحرینی شیعوں نے حکومت کے اس گھٹیا عمل کی شدید مذمت کی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ اس سے پہلے 2011 میں بھی یہ خاتون دو بار جیل جا چکی ہے زینب خواجہ کے والد بھی دیگر آٹھ سیاسی سرگرم عمل افراد کے ساتھ آل خلیفہ کی جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110